ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کینیڈا :دہشت گردی کی سپورٹ کے سبب ایران پر 1.7ارب ڈالر کا ہرجانہ

کینیڈا :دہشت گردی کی سپورٹ کے سبب ایران پر 1.7ارب ڈالر کا ہرجانہ

Wed, 05 Jul 2017 15:45:27    S.O. News Service

نیویارک،5؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کینیڈا میں ایک اپیل کورٹ نے اونٹاریو کی عدالت کی جانب سے ایران کے خلاف ہرجانے کی ادائیگی کے فیصلے کی تائید کر دی ہے۔ عدالت نے امریکی شہریوں کے خلاف دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کے لیے 1.7ارب امریکی ڈالر کی ادائیگی کا حکم جاری کیا تھا۔کینیڈا کی اپیل کورٹ کی جانب سے تائید کا فیصلہ نیویارک میں امریکی وفاقی عدالت کی جانب سے جاری اُس فیصلے کے چند روز بعد سامنے آیا جس میں دہشت گرد حملوں کا شکار افراد کے زرِ تلافی کے طور پر ایک چھتیس منزلہ تجارتی مرکز کو ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔

فیصلے کے مطابق 1983سے 2002کے درمیان تہران کی منصوبہ بندی یا اس کی سپورٹ سے واقع ہونے والے آٹھ دھماکوں یا اغوا کی کارروائیوں میں مارے جانے والے امریکی شہریوں کے خاندان زرِ تلافی کی رقم حاصل کریں گے۔ یہ رقم کینیڈا میں ایران کی ملکیت میں منقولہ اور غیر منقولہ اموال سے مِنہا کی جائے گی۔


Share: